چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے، مذہب کے معاملے پر کسی سے زبردستی نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی عالمِ دین شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انا کسی بھی شخص کو برباد کرسکتی ہے۔ سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔ آپ اپنی ناکامیوں سے بھی سیکھتے ہیں۔ جب میں سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا ہوا۔ گزشتہ 20سالوں سے میری کردار کشی کی گئی۔انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا۔ غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے۔ مال و دولت نہیں۔ انسان کے اندر غیرت بہت ضروری ہے۔ انا بد ترین انسانی خصلت ہوسکتی ہے۔ میں نے دو دہائیوں تک دنیا بھر میں کھیل کے مقابلوں میں حصہ لیا۔گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی کھائے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایمان جیسے سب سے بڑے تحفے سے نوازا۔ کامیابیاں اور عزت اللہ دیتا ہے۔ مذہب کے معاملے میں کسی سے زبردستی نہیں کرسکتے۔ اللہ نے3 چیزیں یعنی رزق، عزت و ذلت اور موت اپنے ہاتھ میں رکھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عام مزدور کیلئے میرے دل میں بہت احساس ہے۔ طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی۔ مافیاز کی وجہ سے لوگ سیاست کے میدان میں آنے سے ڈرتے تھے۔ یہ بات میں نے اپنی جماعت کو سمجھانے کی کوشش کی۔ جو کسی کے سامنے نہیں جھکتے، وہ غیرت کا سودا نہیں کرتے۔ مسلم دنیا میں بہت کم رہنما آزاد خیال ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسائل مادیت پرستی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ جو آج ہم کر رہے ہیں۔ اس کا اثر آئندہ 1000 برسوں پر پڑے گا۔ دوسروں کے بارے میں سوچ کر آپ اللہ کے قریب ہوجاتے ہیں۔ قائدِ اعظم ایک عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے ایک اہم مقصد کیلئے قربانی دی۔ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ لوگوں کو آزمائش میں ڈالتا ہے۔ لوگ طاقت کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔ 

You might also like