چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

وفاقی کابینہ نےلائن لاسزکم کرنے اور بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے بجلی کے لائن لاسز کم کرنے اور  بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا جس میں 23 جنوری کے بجلی کے بریک ڈاؤن پر 18 صفات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے رپورٹ پر تفصیلی بحث کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں این ٹی ڈی سی، نیپرا اور پاور کنٹرول منیجمنٹ اور شفٹ انچارج ذمہ  دار  قرار  دیے گئے ہیں،کابینہ نے ذمہ دار افسران اور  اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے مسلسل 3 بریک ڈاؤن ہونے پر برہمی کا اظہار کیا  اور  پاور منسٹری کو جامع پلان بنانےکی بھی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات  سے  بچا جاسکے، وزیراعظم نے سسٹم کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ اجلاس میں بجلی کے لائن لاسز اور بجلی چوری پر بھی  بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجلی کے لائن لاسز کم کرنے اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

You might also like