چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع کر دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شارع فیصل سے شاہراہِ قائدین جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔مزدوروں کی مدد سے بالائی منزلوں کو مینوئل طریقے سے گرایا جا رہا ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کی نیچے کی دیواروں کو گرایا جا رہا ہے۔روایتی طریقے سے کام شروع کرنے کے لیے مزدور اور مشینری دونوں موجود ہیں۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمارت گرانے کا کام تیز کرنے کے لیے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن دیگر افسران کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچے۔اس موقع پر کمشنر کراچی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ڈی سی ایسٹ بھی موجود تھے۔کمشنر کراچی اقبال میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام شروع کیا گیا تھا، حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کام روکا گیا تھا، سپریم کورٹ کا یہی حکم تھا کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ گیارہویں منزل پر توڑ پھوڑ کا کام جاری ہے، دسویں منزل توڑ دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیز کیا جائے، اب اس کو اسپیڈ اپ کیا جائے گا تاکہ نسلہ ٹاور کو جلد از جلد گرا دیا جائے۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ نسلہ ٹاور کو اندر سے توڑنے کا کام جاری ہے، اسے باہر سے توڑنے کا کام  جلد شروع کیا جائے گا، جس کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے مزدور اور مشین لگا کر توڑا جائے گا، اس طرح بہت جلد نسلہ ٹاور گرا دیا جائے گا۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کنفیوژن تھی کہ نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیٹونیشن سے گرایا جائے لیکن اب کنفیوژن دور ہو گئی ہے، اب اسے روایتی طریقے سے گرایا جا رہا ہے۔

You might also like