‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ٹاس جیت کر کیا کرناہے؟روہت شرما بھول گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس تو جیت لیا لیکن پہلے فیلڈنگ کرنی ہے یا بیٹنگ اپنا ہی بنایا ہوا پلان بھول گئے۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان رائے پور میں ہونے والے میچ سے قبل دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت لیا لیکن فیلڈنگ یا بیٹنگ کرنے سے متعلق فیصلہ بھول گئے۔سری ناتھ نے ٹاس کے بعد انڈین کپتان سے ان کا فیصلہ پوچھا تاہم وہ جواب دینے کے بجائے خاموش ہو گئے۔روہت شرما نے سر پر ہاتھ رکھ کر کچھ یاد کرنے کی کوشش کی تو کیوی کپتان ٹام لیتھم اور سری ناتھ بے اختیار ہنس پڑے۔روہت شرما نے ایک لمحے کے توقف کے بعد بتایا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔ روہت شرما نے اقرار کیا کہ وہ بھول گئے تھے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹاس کے معاملے پر ٹیم سے بہت زیادہ تبادلہ خیال ہوا تھا اور وہ بھول گئے تھے کہ ایسے موقع پر کرنا کیا ہے۔کرکٹ کے میدان کے اس انوکھے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ صارفین نے روہت شرما کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

You might also like