‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید ایک شخص دم توڑ گیا

اموات 30247تک پہنچ گئیں،269نئے کیسزرپورٹ

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.99 فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی او سی

مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزیدایک شخص دم توڑ گیا ،اموات کی تعداد30247ہو گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں269نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 535 زیرِ علاج مریضوں میں سے 432 کی حالت تشویش ناک ہے،  14 لاکھ 85 ہزار 473 مریض اب تک بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 27 ہزار 46 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 74 لاکھ 15 ہزار 453 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.99 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں مزید269  کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 تک پہنچ گئی ۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ74  ہزار 989 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 926 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 968 اور بلوچستان میں 35 ہزار 471 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 471 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 699 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 254 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہونے کے بعد انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 247 ہوگئی ۔سندھ میں 8 ہزار 95 ،پنجاب میں 13 ہزار 553 ،خیبر پختونخوامیں 6 ہزار 315 ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 23 ،آزاد جموں و کشمیر میں 792 ، بلوچستان میں 378 ،گِلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

You might also like