وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سونمیانی میں مشق البیزا سوئم (III) کا مشاھدہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سونمیانی میں مشق البیزا سوئم (III) کا مشاھدہ، مشقوں کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آرمی ایئر ڈیفنس کور کی آپریشنل تیاریوں اور اہداف کی قابل ذکر کامیابیوں کی تعریف، کہا کہ مسلح افواج وطن کے خلاف پیدا ہونے والے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سونمیانی میں جاری مشق البیزا سوئم (III) کا مشاھدہ کیا، مشقوں کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقیں دیکھیں، جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں، یہ کامیاب مشقیں ملکی فضائی سرحدوں میں ائیر ڈیفنس کو تقویت دینے کے لئے ایک تاریخی کامیابی اور سنگ میل ہے، جس کے دوران ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلی بار کامیاب تجربہ کیا گیا، اس ویپن سسٹم نے کامیابی سے دیگر ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن کا مشق کے دوران سسٹمز کے ساتھ تجربہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس کور کی آپریشنل تیاری سمیت اہداف کی قابل ذکر کامیابیوں کو سراہا، افسروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے خلاف پیدا ہونے والے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، مسلح افواج اپنی ضروریات کے مطابق اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا، قبل ازیں آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور مسلح افواج کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے،،