وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

اولڈ راوین یونین کے نو منتخب عہدیداروں سے شہباز شریف کی ملاقات۔

ملاقات میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی بلا شبہ ملکی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات ہیں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اس ملک کی نمایاں درسگاہ ہے جس نے بہت نامور سپوت پیدا کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج سے فارغ التحصیل طالب علم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعمیری کام سر انجام دے رہے ہیں۔شرکاء نے کہا کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم خود گورنمنٹ کالج سے تعلیم یافتہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اپنے زمانہ طالب علمی اور اساتذہ کرام کو خوشگوار الفاظ میں یاد کیا۔شہباز شریف نے اولڈ راوین یونین کی تعلیمی ترقی اور دیگر فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اولڈ راوین یونین کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو یادگاری شیلڈ اور تصویر بھی پیش کی