وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

جرمن سائیکلسٹ کو کراچی پسند آگیا

کئی ملکوں کا سائیکل پر سفر کرنے والی جرمن خاتون سائیکلسٹ نے کراچی بھی دیکھ لیا۔کراچی میں وقت گزارنے کے بعد 33 سالہ میڈلین ہوفمن اب لاہور روانہ ہوگئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق میڈلین ہوفمن اپنی سائیکل بھی ساتھ لے کر حال ہی میں بذریعہ جہاز دبئی سے کراچی پہنچی تھیں جس کے بعد پاکستان ان کی سفری فہرست میں 18 واں ملک بن گیا ہے۔میڈلین ہوفمن نے کراچی کی رونقوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کراچی کی رونقیں واقعی بہت پسند آئیں، مجھے اس شہر میں تاریخی عمارتیں اچھی لگیں جو کراچی کو قدیم اور جدید کا ایک مجموعہ بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سب جگہ کھانا پینا اور لوگ ہیں، میں نے کچھ مقامی کھانے مثلاً آلو کا پراٹھا اور حلوہ پوری کھائی ہے اور ڈھیر ساری چائے بھی پی ہے، یہاں کی ثقافت کی دریافت میں بہت لطف آیا۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈلین ہوفمن نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں کئی مسلم ملکوں کا سفر کیا ہے اور ان کی مہمان نوازی کو بہت شاندار پایا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں میرا وقت بہت شاندار گزرا وہاں کے لوگوں کی وجہ سے اب اس ملک کا میرے دل میں بہت خاص مقام ہے، وہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق میڈلین ہوفمن اردن، سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت 18 ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔