واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج واپس لانا ممکن
غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا مسیج اب دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لانا ممکن ہو گیا ہے۔واٹس ایپ نے صارفین کی مشکل آسان کرنے کیلئے اپنا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، نئے فیچر میں اگر آپ غلطی سے میسج کو ۔۔ ڈیلیٹ فار می ۔۔ کر دیں گے تو اسے واپس لایا جا سکے گا۔واٹس نے نئے فیچر کے تحت میسج کو ری کوور کرنے کیلئے صارفین کو ۔۔ ان ڈو ۔۔ کا آپشن دے دیا ہے، مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا، جبکہ ۔۔ ڈیلیٹ فار ایری ون ۔۔ میں یہ آپشن موجود ہی نہیں ہو گا۔واٹس ایپ کئی ماہ سے اس فیچر پر کام کر رہا تھا جبکہ اگست میں بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔ مگر اب یہ صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔