‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کورونا وائرس، ملک بھرمیں مزید4افراد جاں بحق

اموات 30313 تک پہنچ گئیں،473نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.37 فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی او سی

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید4افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 30313تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 69 لاکھ 63 ہزار 417 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 401 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 71 ہزار 288 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 560 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 939، سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 297، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268، بلوچستان میں 35 ہزار 442، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 540، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 302، اسلام آباد میں ایک ہزار 21، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 790 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

You might also like