اسلام آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن، 62 اسکول، 15 ہوٹل سیل

اسلام آباد: اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 62 اسکول اور 15 ہوٹل سیل کر دیئے گئے جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے. جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔