پاکستان : کورونا وائرس سے مزید 18 افراد دم توڑ گئے،1 ہزار 455نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 455نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 18 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 15لاکھ 5ہزار 328افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 114شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42ہزار396ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ62 لاکھ 58ہزار701ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.4فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 220مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  2 ہزار 914افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 12 ہزار429ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 62 ہزار 785ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 5 لاکھ 92افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 480جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 65ہزار975کیسز اور 8 ہزار48 اموات رپورٹ ہوئیں۔خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 15 ہزار 588افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 228انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 309 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 374 شہری جان کی بازی ہار گئے۔آزاد کشمیر میں 42ہزار 825افراد کورونا سے متاثر اور 786جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 432کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 107 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار9 انتقال کر گئے۔