پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 148 نئے کیسز کا اندراج
پاکستان میں منگل کے روز نوول کرونا وائرس کے 148 نئے کیسز کا اندارج ہوا ہے جبکہ اس مرض سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا ہے۔ وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923 ہوگئی ہے، جن میں سے 14 لاکھ 86 ہزار 464 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 98 رہ گئی ہے جن میں سے 310 کی حالت نازک ہے۔ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزاور 949 ہے جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 224 افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔