سرفراز احمد نے وہ کر دکھایا جو اعظم خان یا محمد رضوان بھی نہیں کرپائے ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مارنے والے واحد ملکی وکٹ کیپر بلے باز ہیں

سرفراز احمد نے وہ کر دکھایا جو اعظم خان یا محمد رضوان بھی نہیں کرپائے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2021ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے وہ کر دکھایا جو ان کے ٹیم میٹ اعظم خان یا ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی نہیں کرپائے ہیں ۔ 33 سالہ سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 6 کے 12 میچ کے 13 اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگائے، سرفراز احمد پی ایس ایل میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے 5ویں بلے باز اور واحد پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،