گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا

Google completes acquisition of Fitbit

گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فٹ بٹ کے ساتھ  مل کر نئی خدمات اور مصنوعات پیش کرنا چاہتے ہیں جو صارفین کو زیادہ علم، کامیابی، صحت اور خوشی فراہم کرے۔گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور سیکورٹی حساس معاملہ ہے اور وہ صارفین کو اُن کے ڈیٹا پر مکمل کنٹرول دیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بٹ کے ذریعے صارفین کا حاصل کیا گیا ڈیٹا گوگل کے اپنے ڈیٹا سے الگ رکھیں گے۔گوگل نے 2019ء کے آخر میں 1.72 ارب ڈالر میں فٹ بٹ کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔