Three Parallel Streams of Politics


اس وقت پاکستان میں بیوقت تین متوازی عالمی اور مقامی سیاسی سلسلے چل رھے ہیں – ایک عالمی اور دو ملکی
روس یوکرائن جنگ کے علاوہ
اسرائیل- غزہ جنگ -اسرائیل کی بر بریت سے فلسطینیوں کی شہادت اور عالمی سطح پر احتجاج- لندن، نیویارک، پیرس ، واشنگٹن میں لاکھوں افراد کا احتجاج غمازی کرتا ہے کہ مغربی ملکوں کی عوام کا اپنی حکومتوں کی خارجہ پالیسی سے اختلاف ھے-
واضح بر بریت اور اسرائیل کی ھٹ درمی، اور اسرائیل کا کسی عالمی دباؤ میں نہ آنا ، شاید مشرق وسطی میں اس کے پر اثر ھونے کی دلیل کے طور پر پیش کیا جارھا ھے- حماس کی طاقت کو ختم کر رھے ہیں تاکہ اسرائیل اب مشرق وسطی میں چین کی پالیسی کے خلاف کھڑا ھو کر امریکی مفادات کا دفاع کر سکے-
پاکستان میں سر اٹھاتی دھشت گردی، افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے کا جوابی وار ھے- پاکستان ملک میں سیاسی استحکام اور معیشیت کی بہتری کے لئے محدود وقت کے اندر سخت فیصلے کر رھا ھے تاکہ آنے والی حکومت کو گوورننس میں مدد مل سکے- Robust پروگرام ھے اور اس کی کامیابی کے واضح اشارے مل رھے ہیں-
الیکشن کی صف بندی بھی ھو رھی ہے، خدشات بھی ہیں ، ایک بہت ہی محدود پیمانے پر پچھلی حکومت کی کرپشن الزامات پر مبنی کیمپین کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش جاری ھے- مجموعی طور پر کہ سکتے ہیں کہ نئی حکومت کے آنے سے پہلے مرمتی ورک ھو رھا ھے تاکہ جیو پالیٹیکس کی بدلتی صورتحال سے پاکستان مثبت اور بہتر طریقے سے نبرد آزما ھو سکے –

اسرائیل
Comments (0)
Add Comment