317 ملین یو ٹیوب فالورز، 60 ملین انسٹا گرام فالوورز، 104 ملین ٹک ٹاک فالوورز، 31 ملین ٹویٹر ( موجودہ X) فالوورز اور 23 ملین یو ٹیوب فالوورز، اربوں ڈالر کے مالک، جمی ڈونلڈسن عرف ’مسٹر بیسٹ‘ سوشل میڈیا کے سب سے بڑے سٹار ہیں۔ مسٹر بیسٹ کا بیسٹ گیمز‘ دنیا کا سب سے بڑا ریئلٹی شو ہے–مسٹر بیسٹ کا سوشل میڈیا پر ’خوشگوار‘ شخصیات شمار ہوتا ہے –
مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز پر بڑا بجٹ خرچ ہوتا ہے اور سکوئڈ گیمز کی طرز پر بنائی گئی ان کی ویڈیو پر اب تک652 ملین ویوز آ چکے ہیں۔
مسٹر بیسٹ اپنے فلاحی کاموں کے لئے بھی بہت مقبول ہیں-
رواں برس جون میں ہی انھیں اتنے لوگوں نے فالو کیا کہ یوٹیوب پر ان کا اکاؤنٹ دنیا کا سب سے بڑا چینلبن گیا۔
انٹرنیٹ پر فالورز کے اعداد و شمار رکھنے والی ویب سائٹ سوشل بلیڈ کے مطابق پچھلے 30 دنوں میں مسٹربیسٹ کے چینل پر 50 لاکھ نئے سبسکرائبرز آئے ہیں۔
سیوی مارکیٹنگ کے چیف سٹریٹجی آفیسر جیمز لون کہتے ہیں کہ مسٹر بیسٹ ایک ’انوکھی پہچان‘ رکھتے ہیں اوران کا برانڈ متعدد انڈسٹریوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔