iیوکرائن جنگ کے تباہ کن اثرات، برطانوی خام تیل کی قیمت 117 ڈالر بیرل تک پہنچ گئی

لندن  (آئی این پی) روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی کو چھونے لگیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس ، یوکرین کے مابین حالیہ تنازع کا نتیجہ ہیں، امریکی خام تیل 3 ڈالر 23 سینٹ مہنگا ہو کر 113 ڈالر 83 سینٹ پر فروخت ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل 3 ڈالر 56 سینٹ مہنگا ہوا۔دوسری جانب روس کے یوکرین پرحملے جاری ہیں، چالیس کلومیٹر طویل قافلے کی کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے، دیگر شہروں کا بھی محاصرہ کر لیا گیا، جنگ کے آٹھویں روز بھی یوکرینی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment