9 بچوں کو ایک ساتھ جنم دینے والی خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

مراکشی خاتون کے ہاں ان بچوں کی پیدائش کے وقت تک کوئی ایسا ریکارڈ دنیا میں موجود نہیں تھا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

مالی خاتون کے ہاں ڈیڑھ سال قبل بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سوشل میڈیا پیج پر مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں جس میں خاتون اور ان کے شوہر کے ہمراہ بچوں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔بچوں کے والدین کے مطابق حمل کی شروعات میں ہمیں 9 بچوں کے بجائے 7 بچوں کی پیدائش کا علم تھا لیکن جب ہم مراکش آئے اور یہاں سرجری ہوئی تب ہمیں معلوم ہوا کہ اللہ نے ہمیں 9 بچوں 4 بیٹیوں اور 5 بیٹوں سے نوازا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، 9 بچوں کی پیدائش کا عمل بہت نایاب ہے اور مراکشی خاتون کے ہاں ان بچوں کی پیدائش کے وقت تک کوئی ایسا ریکارڈ دنیا میں موجود نہیں تھا۔

بچوںجنمخاتونگنیز ورلڈ ریکارڈنام
Comments (0)
Add Comment