2018 میں نالائقوں اور اے ٹی ایمز کی حکومت بنی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور 2018 میں نالائقوں اور اے ٹی ایمز کی حکومت بنی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی کوشش کی۔ صاف پانی، گندا نالہ، لاہور اور ملتان میٹرو کے منصوبوں پر الزام لگایا گیا۔ کبھی بولا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے اور کبھی ڈیلی میل کے رپورٹر کے ذریعے جھوٹی خبر لگوائی گئی اور اس خبر کی بعد ڈیلی میل نے معافی بھی مانگی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ہر طرح کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ملک میں بڑھتی مہنگائی پر انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں اور لوگوں کے پاس بلوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہاکہ ڈیلی میل آج بھی ہاتھ جوڑ کرشہبا ز شریف سے معافیاں مانگ رہا ہے ۔ڈیلی میل کے ذرایعے شہباز شریف کے خلاف اسٹوری پلانٹ کروائی گئی، آج عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔2018 میں نالائقوں اور اے ٹی ایمز کی حکومت بنی۔مسلم لیگی رہنما کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کو جیل میں ڈالا گیا، بشیر میمن صاحب کو کہا گیا مسلم لیگ ن کے لوگوں پر کیسز بناؤ، بشیر میمن صاحب نے کہا ان پر ایف آئی اے کے کیسز نہیں بنتے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ انہیں پاکستانی عوام کی کوئی فکر نہیں۔ آج ڈالر 180 روپے کا پہنچ گیا۔عوام گیس، بجلی کے بل نہیں دے پارہی۔ یہ نالائق حکومت خود آٹا اور چینی چور مافیا ہے، شہباز شریف آپ کی نالائقیاں اور چوریاں سامنے لاتے رہینگے۔ان کا کہنا تھا کہ سوا سال گزر گیا بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے جواب نہیں جمع کروا سکی۔ جج صاحب کو کہا گیا ہمارے پاس صرف فوٹو کاپی ہے۔جج صاحب نے ایف آئی اے ڈائریکٹر کو شوکاز جاری کیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ کسی کمیشن کی رپورٹ نہیں آتی ۔اپنے تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو،عمران خان خود چوری میں ملوث ہو تو مانٹرینگ کیسے ہو گی۔بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے،مانٹرینگ صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی ہوگی۔

اے ٹی ایمزمریم اورنگزیبمسلم لیگ ننالائقوں
Comments (0)
Add Comment