19 سالہ راجستھانی حسینہ نے ‘مس انڈیا’ کا اعزاز حاصل کرلیا

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے مقابلۂ حسن ’’مس انڈیا‘‘ میں راجستھان کی 19 سالہ نندنی گپتا نے اپنے نام کرلیا جب کہ دہلی کی شریا پونجا دوسرے نمبر پر رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مس انڈیا 2023 کی فاتح نندنی گپتا بزنس منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں، راجستھان سے تعلق رکھنے والی حسینۂ بھارت کا اگلا ہدف مس ورلڈ ہے۔نندنی گپتا نے بتایا کہ وہ 2000 میں مس ورلڈ بننے والی پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں جب کہ معروف بزنس مین رتن ٹاٹا کی کاروباری ذہانت اور تجارتی پالیسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہ وہ ایسی کامیاب کاروباری شخصیت بننا چاہتی ہیں۔نندنی گپتا بچپن سے ہی مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ فن میزبانی میں دلچسپی رکھتی ہیں اور شوبز میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔

19 سالہاعزازانٹرٹینمنٹبھارتراجستھانراجستھانی حسینہمس انڈیا
Comments (0)
Add Comment