15 مارچ اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کا عالمی دن قرار، وزیراعظم کی امت مسلمہ کو مبارکباد

وزیراعظم عمرا ن خان نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں پندرہ مارچ کو اسلام مخالف پراپیگنڈے کی روک تھام کاعالمی دن قرار دیئے جانے کے بارے میں پیش کی گئی قراردادکی منظوری پرامت مسلمہ کومبارکباددی ہے۔ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اسلام مخالف رجحان کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آوازسنی گئی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامی تعاون تنظیم کی ایماء پر پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کی گئی قراردادمنظورکرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے بالآخر آج دنیاکو اسلام مخالف پراپیگنڈے ،مذہبی عقائد کی توہین، نفرت انگیزمواد کا پرچاراورمسلمانوں کے خلاف امتیازی رویے جیسے شدید چیلنجوں کو تسلیم کرلیاہے۔عمران خان نے کہاکہ اس تاریخی قرارداد پر عملدرآمدیقینی بنانااب اگلاامتحان ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment