یو یو ھنی سنگھ کی مستیاں، پہلے بیوی کو طلاق دی ، اب گرل فرینڈ سے بھی علیحدگی


راولپنڈی (ویب مانیٹرنگ )گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے ایک سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد گرل فرینڈ ٹینا تھاڈانی سے بھی بریک اپ کر لیا ہے۔یو یو ہنی سنگھ نے سابقہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے محض تین ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنا لی تھی جس کے ساتھ وہ گزشتہ ایک سال سے ڈیٹنگ میں مصروف تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یو یو ہنی سنگھ نے اداکارہ و ماڈل ٹینا تھاڈانی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے اور دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔یو یو ہنی سنگھ نے اس سال کے آغاز ہی میں ایک تقریب کے دوران ٹینا کو بطور اپنی پارٹنر متعارف کروایا تھا اور اب بریک اپ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

بھارتبولی ووڈبیویطلاقعلیحدگیگرل فرینڈیو یو ھنی سنگھ
Comments (0)
Add Comment