یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رِسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رِسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ۔فیصلہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) کی طرف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔یورپی کمیشن کی طرف سے اپ گریڈیشن پاکستان کی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا اعتراف ہے۔ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عمل درآمدکرکے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ۔اس حوالے سے FATF اہداف کے حصول کے لئے پاکستان نے 14قوانین بنائے ہیں اور 30 سے زائد ریگولیشنز کو پاس کیا۔

FATFپاکستانفہرستہائی رِسک ممالکیورپین کمیشن
Comments (0)
Add Comment