ہیڈفونز کےزیادہ استعمال سے نوجوان افراد کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ :تحقیق

ہیڈفونز کے استعمال اور تیز آواز والی تقریبات میں شریک ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک ارب نوجوان افراد کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے تجزیے میں انگریزی، ہسپانوی، فرنچ اور روسی زبانوں پر مشتمل 33 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا جس میں 12 سے 34 سال کی عمر کے 19 ہزار شرکا نے اظہار خیال کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 فیصد نوجوان افراد غیرمحفوظ طریقے سے ہیڈفونز استعمال کرتے ہیں۔

میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کی آڈیولوجسٹ لورین ڈلرڈ نے کہا کہ سماعت متاثر ہونے سے بچاؤ کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہیڈفونز کی آواز کم رکھی جائے اور مختصر وقفوں کے دوران استعمال کیا جائے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 43 کروڑ افراد سماعت سے محروم ہیں، تخمینے کے مطابق 2050 تک یہ تعداد 70 کروڑ ہوجائے گی۔

استعمالتحقیقسماعتصحتنوجوان افرادہیڈ فونز
Comments (0)
Add Comment