کارتک بہترین انتخاب ان کیلئے بالکل نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے، بالی ووڈ سپر سٹار
بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی نے ہیرا پھیری میں کارتک آریان کی شمولیت کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کارتک آریان اکشے کمار کا کردار نہیں ادا کر رہے۔مقبول زمانہ مزاحیہ فلم سیریز کے تین مرکزی کردار تھے، راجو، شیام اور بابو بھیا جو اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے نبھائے تھے۔پچھلے ہفتے دہلی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں شامل نہ ہونے کا بتایا تھا۔ان سے پہلے پاریش راول نے کہا تھا کہ نئی فلم میں کارتک آریان راجو کا کردار ادا کریں گے۔سنیل شیٹی نے کہا کہ کہ کارتک آریان ایک بہترین انتخاب ہیں لیکن وہ راجو کا کردار نہیں ادا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کارتک کےلئے بالکل نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے۔