ہلکی بارش کے ساتھ موسم خوشگوار،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔#ColdWeather #WinterSeason #Winters #Pakistan #WeatherUpdates #WeatherForecast

بارشیںپاکستانسردیشدید ترین سردیمحکمہ موسمیاتموسم سرما
Comments (0)
Add Comment