گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈی ایس پی سرکل کامونکی اطہر گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندہ میں ملو ث خاتون سمیت ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ا ن کے قبضہ سے پانچ کلو چار سو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔