گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں کنسرٹ کے دوران حملہ

بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگم پر حملہ شِو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے کی جانب سے کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے اسے روک دیا گیا جس پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونو نگم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں سٹیج سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتبولی ووڈسونو نگمکنسرٹممبئی
Comments (0)
Add Comment