پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔تاہم یہ کوشش ناکام رہی لیکن حفاظتی تدابیر کی بنا پر انسٹا اکاؤنٹ کو لاک کیا گیا ہے اور انسٹاگرام حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم چند روز میں آئمہ بیگ دوبارہ انسٹاگرام پر آجائیں گی۔