گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشن گوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں 22 سے 26 مئی تک بارش کی پیشن گوئی کی گی ہے، پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 مئی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کوئٹہ، ژوب، پشین، نوشکی، سبی، پنجگور، قلات اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لہذا اس دوران سیاحوں کو چاہیے کہ وہ محتاط رہیں۔

WeatherForecast

MonsoonRains

WeatherUpdates

weather forecastingWeather Updatesبارشپاکستانگرمی کی شدتمحکمہ موسمیات
Comments (0)
Add Comment