گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے اے ٹی ایم لوٹنے والے دو افراد گرفتار

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لیے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان افراد کی شناخت 27 سالہ کمال اور 20 سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بھارت میں دہلی کے علاقے رنہولا سے پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع دی گئی کہ دو لوگ رات 2 بجے کے قریب ایک گیس کٹر سے اے ٹی ایم کو کاٹ کر اسے لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں افراد اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔دورانِ تفتیش ملزم کمال نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے کزن پروین کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی، انہوں نے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کے لیے ایک گیس کٹر، ایک ایل پی جی سلنڈر اور دیگر آلات کا بندوبست کیا۔دوسری جانب 20 سالہ پروین نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو پیسوں سے متاثر کرنے کے لیے اے ٹی ایم لوٹنے پر رضامند ہوا تھا۔

اے ٹی ایمگرل فرینڈ
Comments (0)
Add Comment