کینیا میں بدترین خشک سالی کے باعث سیکڑوں ہاتھی اور زیبرے ہلاک ہوگئے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے کینیا وائلڈ لائف سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیا میں مشرقی افریقامیں دہائیوں کی بدترین خشک سالی کے دوران کینیا کے جنگلی حیات کے تحفظات میں ہاتھیوں اور خطرے سے دوچار گریوی زیبر ےسمیت سیکڑوں جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماہرین نے گزشتہ 9ماہ کے دوران 205 ہاتھیوں512جنگلی جانوروں، 381زیبرے، 51 بھینسوںاور 12 زرافوں کی اموات ریکارڈ کی ہیں۔کینیا کے اکثر علاقوں میں گزشتہ دو سالوں کے دوران یا تو انتہائی کم بارش ہوئی یا بالکل بھی نہیں ہوئی جس نے کینیا کے باشندوں، مال مویشی اور جنگلی حیات کو شدید متاثر کیا ہے