رشتۂ ازدواج میں جلد بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ ہوگئے۔رشتہ ازدواج میں جلد بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل میں پیر کو ہونے والی ہے تاہم آج صبح دلہن شادی کی تقریب کے لئے روانہ ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی کو اپنے والدین، جگدیپ اور جنیویو ایڈوانی کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔کیارا ایڈوانی اپنی شادی کی تقریب کے سلسلے میں آج صبح اہل خانہ کے ہمراہ جیسلمیر کے لئے روانہ ہوگئیں، جہاں ان کی شادی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ 6 فروری کو ہوگی جبکہ شادی سے قبل دیگر رسومات کا آغاز آج سے ہوجائے گا۔اس سے قبل ان کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے مہمانوں کی آإد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا ہے۔شادی میں شرکت کرنے کے لئے آںے والے مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلیس ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں مہمان 7 تاریخ تک رُکیں گے۔