کرکٹر عمر اکمل کی طبیعت خراب ، اسپتال میں داخل

پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔عمر اکمل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔کرکٹر عمر اکمل نے تصویر کے ساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

اسپتالخرابداخلطبیعتعمر اکملکرکٹر
Comments (0)
Add Comment