نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہو ا جس میں وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلا کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صوبوں نے این سی اوسی کو پابندیوں پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی، کرونا وائرس پھیلا کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں ہوں گی، نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی۔