کرونا اب بھی ایک ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے: ڈبلیو ایچ او

کیا کرونا وبا ختم ہو گئی ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا اب بھی ایک ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا کے جلد ختم ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تین سال قبل شروع ہونے والی وبا ابھی تک صحت کا عالمی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔دنیا بھر کے لوگوں کا خیال ہے کہ اب کرونا ختم ہو چکا ہے، عالمی ادارہ صحت نے کرونا وبا کے خاتمے کا سوچنے والے افراد پر واضح کیا ہے کہ دنیا کے بعض خطوں میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کرونا وبا ختم ہو چکی ہے لیکن ایسا نہیں، یہ اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی بنی ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ’ایمرجنسی‘ کمیٹی نے واضح کیا کہ تاحال کرونا دنیا کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے، اس کے ختم ہونے کے خیالات درست نہیں۔

ایمرجنسیڈبلیو ایچ اوکرونا وائرسگلوبل ہیلتھ
Comments (0)
Add Comment