اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں رونالڈو کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز بنی رہی، ان کی رولیکس گھڑی کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ہندسے عربی میں تھے۔کرسٹیانو رونالڈو گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ’ زندگی کا قیمتی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ۔