ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں‘کراچی کنگز چھوڑنے پر پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے لکھا کہ کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں۔بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بابر اعظم نے مزید لکھا کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔اس کے علاوہ شعیب ملک نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔