کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 47.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 17.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment