کھلاڑیوں کو پہلے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، ذرائع پی سی بی
صوبائی دارالحکومت کراچی میں گزشتہ روز پولیس آفس پر حملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے تمام میچز معمول کے مطابق ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو پہلے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں پولیس آفس پر حملہ کے واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں اس لیے پاکستان سپر لیگ کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کی ٹیمیں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں پریکٹس سیشن منعقد ہوئے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جمعہ کو کراچی سے ملتان کے لیے روانہ ہوا تھی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کو رات گئے میٹروپولیس پہنچنا تھا۔