کراچی میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ، مختلف علاقوں میں پانی جمع، بجلی معطل

کراچی میں رواں موسم سرما کی پہلی بارش، رات گئے شروع ہونے والی بارش  دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کل دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی، کہیں ہلکی اور کہیں اوسط درجے کی  لیکن کہیں کہیں تیز بھی ہوسکتی ہے۔بارش کی وجہ سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر لوگ بھیگتے ہوئے دفاتر پہنچے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ مکران کے ساحل سے کراچی تک موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کو بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے،وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشبجلی معطلکراچیموسم سرد
Comments (0)
Add Comment