اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ میں ادا کی جائے گی۔کراچی میں اسماعیل تارا کی میت سردخانے سے گلشنِ جمال میں واقع رہائش گاہ منتقل کردی گئی ہے۔نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار 3 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔