ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کی صبح رواں سال موسمِ سرما کی سرد ترین صبح رہی۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہرِ قائد کے شمالی حصے میں گزشتہ رات درجۂ حرارت 4 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔