بالی ووڈ انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور گنگو بائی عالیہ بھٹ اب بھارتی معروف اداکارائیں نہیں رہیں بلکہ اُن سے یہ اعزاز اداکارہ سمانتھا رُتھ نے چھین لیا ہے۔بھارتی بلاک بسٹر فلم ’پشپا‘ کے آئٹم سانگ میں ڈانس کرنے والی اداکارہ سمانتھا رُتھ پربھو بھارت کی سب سے مقبول خاتون اسٹار بن گئی ہیں۔ سمانتھا نے 2022ء کی معروف اداکاراؤں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا ٹیبلوائڈ کی رپورٹ کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے، نیانتھرا تیسرے، کاجول اگروال چھوتھے اور دپیکا پڈوکون پانجویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسی طرح معروف اداکاراؤں کی اس فہرست میں رشمیکا مندانا چھٹے اور حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف نے ساتواں نمبر حاصل کیا ہے جبکہ ٹاپ 10 کی آخری تین پوزیشنز پر اداکارہ انوشکا شیٹی، کیرتھی سریش اور تریشا ہیں۔