افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق کنشاسا میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 120 ہو گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے جسے 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے، سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بدترین تباہ کاری پر کانگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔