ڈی آئی جی ویسٹ کا سیکیورٹی انتظانات کا جائزہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف مساجد کا دورہ کیا۔

پولیس چیف نے اوسامی مسجد، نارتھ ناظم آباد، خیر العمل امام بارگاہ اور المحسن امام بارگاہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سےسیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران کو سخت سیکیورٹی کی ہدایات کیں ساتھ ہی مجالس اور اطراف کے راستوں کی سیکیورٹی کا بھی خود مکمل جائزہ لیا۔

جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ اوز کے ہمراہ تعینات کی گئی نفری کا بھی جائزہ لیا۔

پولیس چیف نے سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو متحرک رہنے کی ہدایات دیں۔

ڈی آئی جیسیکیورٹی انتظانات
Comments (0)
Add Comment