ڈیموکریٹس ؛ آسمان سے گرے اور کھجور میں اٹکے

ٹرمپ کب دلوں کی دھڑکن بن گئے ، پتا ہی نہیں چلا-ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت اگر امریکی سیاست کا مائیک ٹائسن یا ھالی ووڈ کا ٹام کروز کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا- ٹرمپ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے موقف کی خود حمایت کر سکتے ہیں ان کو کسی aide کی ضرورت نہیں پڑتی- نہ وہ شرماتے ہیں، نہ گھبراتے ہیں اور نہ مسکراتے ہیں-
جو بائیڈن نے کل رات اگلا امریکی صدارتی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے- اچھا فیصلہ ہے- جب آپ کو دوسروں کی بیویوں کو اپنی بیوی ہونے کا شُبہ ہونے لگے تو کم از کم اوول آفس کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہیے-ویسے بھی اس عمر میں لڑنے سے پرھیز کرنی چاہیے لیکن کیا کمالا حارث کو ٹرمپ سے لڑانا مناسب فیصلہ ہے؟ جو بائیڈن نے کمالا کے ساتھ کوئی دوستوں والا کام نہیں کیا- ٹرمپ اس وقت امریکی سیاست کے سب سے تگڑے لیڈر ہیں- ٹرمپ نے قانونی، آئینی، میڈیا جنگ ، قتل کی سازش سب کو پچھاڑ دیا ہے – ٹرمپ کی لگ بھگ وہی پوزیشین ہے جو مائیک ٹائسن کی باکسنگ کے عروج پر تھی- مد مقابل صرف ہارنے کے لئے میدان میں آتا تھا-
کمالا حارث کو خود بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ وہ بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ دے رہی ہیں- ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل ہیلری کلنٹن سے نمٹ چکے ہیں-
ڈیموکریٹس کے پاس امیدوار تو یقیننا ہونگے، کمالا کو صرف سٹریٹجی کے طور پر پیش کیا جا رھا ہے- میدان جنگ میں جب شکست سامنے نظر آ رہی ہو تو ہارنے کی سٹریجی بھی کام آتی ہے- شاید ڈیموکریٹس کے پاس کوئی پٹاری میں بڑی آئٹم نہیں بچی –
الیکشن سے پہلے اگر ایلن مسک جیسے تجارتی دنیا کے ٹائیکون کسی امیدوار کی حمائیت میں میدان میں اتر آئیں تو سمجھ جانا چاہیے کہ الیکشن کا نتیجہ آ چکا ہے- ٹرمپ ، نیٹو، تائیوان سب کو انگوٹھا دکھا رہے ہیں- یوکرائن کی مدد سے ہاتھ کھینچنے کا اشارہ وہ پہلے دے چکے ہیں – دراصل یہ اشارے ہیں کہ اگر میں آ گیا تو دنیا میں جاری لڑائی جھگڑوں میں امریکہ ہاتھ کھینچ لے گا- چین اور روس کی جوڑی ٹھیک چل رہی ہے- ٹرمپ اور ایران کی آپس میں نہیں چھنتی- یہ بہر حال سب اندازے ہیں ابھی تو امریکی الیکشن ہونا باقی ہے- ٹرمپ اس وقت امریکی سیاست پر چھا چکے ہیں- الیکشن سے عین تین مینے پہلے سیاسی افق پر چھا جانا بہت معنی خیز اور سوچا سمجھا حساب کتاب ہے-
۰-۰-۰-
ڈاکٹر عتیق الرحمان

پاکستانڈیموکریٹس
Comments (0)
Add Comment