ڈاکٹرز نے 90 فیصد زبان کاٹ دی پھر بھی خاتون بولنے میں کامیاب

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) طبی شعبے میں نئے نئے طریقۂ علاج کو دیکھ کر اور ان کے بارے میں جان کر انسان حیران ہو جاتا ہے، اسی طرح کے ایک اور علاج نے دنیا بھر میں انسانوں کو حیران کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون کی زبان اسٹیج فور کینسر کے باعث آپریشن کر کے 90 فیصد ہٹا دی گئی تھی تاہم اب ڈاکٹروں نے اسی کے جسم کے حصے سے اس کی زبان اسے واپس لوٹا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ گیما ویکس نے کہا کہ میری زبان کی ایک طرف سفید رنگ کا دھبہ پڑ جانے کے باعث مجھے 6 سال سے معمولی تکلیف تھی لیکن اس سال فروری میں میری زبان میں ایک بڑا سوراخ ہوگیا جو بہت تکلیف دہ تھا اور اس کی وجہ سے میں کھانا بھی نہیں کھا سکتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے پاس جانے پر پتا چلا کہ مجھے منہ اور گردن میں اسٹیج فور کا کینسر ہے جس کے فوری بعد میرے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔گیماویکس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ کی زبان کا زیادہ تر حصہ کاٹ دیا جائے گا جس سے آپ زندگی بھر بولنے سے محروم ہو جائیں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے خاتون کے بازو سے ٹشو گرافٹس کا استعمال کرتے ہوئے اس کی زبان کو دوبارہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے آپریشن سے پہلے ڈاکٹروں کی پیش گوئی کو اس وقت غلط ثابت کردیا جب اس کے منگیتر اور بیٹی اس سے آپریشن کے بعد ملنے آئے اور خاتون نے ان سے کچھ جملے کہے۔

آپریشناسٹیج فور کینسرخاتوندلچسپ و عجیبڈاکٹرزبان
Comments (0)
Add Comment