ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔ڈالر گزشتہ روز چند پیسے سستا ہونے کے بعد آج صبح کاروبار کے آغاز میں پھر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔